قوم بروقت الیکشن کیلیے پرعزم ہےانعقاد ضرورہوگا نوازشریف

آزادانہ اور شفاف الیکشن عوام کیلیے خوشحالی اور خوشیاں لائیں گے، نئے سال پر پیغام


Numainda Express January 01, 2013
قوم کو پانچ سال انتظار کے بعد اپنے نئے نمائندے منتخب کرنے کا موقع مل رہا ہے فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف نے قوم کو نئے عیسوی سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے عیسوی سال میں بروقت، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد عوام کیلیے خوشحالی اور خوشیاں لائے گا۔

اپنے ایک خصوصی پیغام میں انھوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم معاشرے سے فرقہ واریت، عدم برداشت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے متحد ہوکر پاکستان کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

12

نوازشریف نے کہاکہ نیا سال اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ قوم کو پانچ سال کے انتظار کے بعد اپنے نئے نمائندے منتخب کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) یہ سمجھتی ہے کہ ملک اور قوم کیلیے الیکشن 2013 انتہائی اہم ہیں کیونکہ جمہوری معاشروں میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہی مثبت تبدیلی اور ملک کے استحکام کی ضمانت ہوا کرتے ہیں۔

قوم مقررہ وقت پر الیکشن کیلیے پرعزم ہے اور الیکشن کا انعقاد انشااللہ ہر حال میں ہوگا۔ مقررہ وقت پر آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات نئے سال کا عوام کیلیے بہترین تحفہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |