’وفاقی حکومت نے 4 سال میں عوام کوسستے گھرفراہم کیے‘

سندھ میں بینظیربستی منصوبہ شروع کیا گیا، صدرنے کامیاب امیدواروں میں چابیاں تقسیم کیں


Syed Naveed Jamal January 01, 2013
سندھ میں بینظیربستی منصوبہ شروع کیا گیا، صدرنے کامیاب امیدواروں میں چابیاں تقسیم کیں فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کے چارسالہ 2008-12 جمہوری دورکے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ ہائوسنگ و تعمیرات کے ذیلی اداروں پاک پی ڈبلیوڈی، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فاوئڈیشن اور پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے موجودہ حکومت کے گزشتہ 4سال میں پیپلزپارٹی کے منشورکے مطابق عوام کوسستی قیمتوں پر گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔

پاک پی ڈبلیو ڈی کے پیپلزورکس پروگرام ون اورٹومیں6140 ملین روپے اور 27980ملین روپے مختص کیے گئے۔ سال 2010-11کے دوران پروگرام ون کے تحت 1240 ملین روپے سے 848 اسکیمیں جبکہ پروگرام ٹوکے تحت 7918 ملین روپے کی لاگت سے 2536اسکیمیں مکمل کی گئیں۔ 2000ملین روپے مالیت سے پاک پی ڈبلیو ڈی پیپلزورکس پروگرام کے تحت سینکٹروں اسکیموں پر کام جاری ہے۔ وفاقی حکومت کی 4سالہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے غریب عوام کوچھت کی فراہمی کے لیے بینظیر بستی اسکیم کا منصوبہ صوبہ سندھ میں شروع کررکھا ہے۔

16

اس منصوبے کے تحت صدر زرداری نے ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروںمیں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ذوالفقارآباد کے نام سے ایک نیاشہرآباد کیا جارہا ہے جس کے لیے 3لاکھ ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے ۔ اس شہرکامقصد کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کا دباؤ روکناہے۔وزارت ہاوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاوئڈیشن نے وزیراعظم کے ہائوسنگ پروگرام کے تحت اسلام آباد کے سیکٹرجی الیون تھری اورجی الیون فورمیں وفاقی اداروں کے ملازمین کے لیے 1189فلیٹس تعمیر کیے۔

وفاقی حکومت کی 4سالہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے وزیراعظم کی ہائوسنگ اسکیم کے تحت اسلام آبادکے علاقے کری میں9فروری 2012 کوگریڈ20 سے22 کے وفاقی افسران کے لیے گھروںکی تعمیرکامنصوبہ شروع کیاہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے2.271بلین روپے مالیت کے جاری منصوبوں میں ایک لاکھ ملازمتوں کے مواقع میسرآئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں