پاکستان کی شکست پر کوچ مکی آرتھر فیلڈروں پر برس پڑے

بطور ایک کرکٹ ٹیم اپنے لیے جس معیار کا تعین کیا ہے ہم اس پر پورا نہیں اترے،مکی آرتھر

بطور ایک کرکٹ ٹیم اپنے لیے جس معیار کا تعین کیا ہے ہم اس پر پورا نہیں اترے،مکی آرتھر ۔ فوٹو:فائل

آسٹریلیا سے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں شکست پر کوچ مکی آرتھر کا حوصلہ بھی جواب دے گیا، انھوں نے ناقص فیلڈنگ پرقومی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم آسٹریلیا جیسی ٹیم کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب آپ ان کے پانچ بلے بازوں کو اتنے مواقعے فراہم کریں گے اور یہ بات ناقابل قبول ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بطور ایک کرکٹ ٹیم اپنے لیے جس معیار کا تعین کیا ہے ہم اس پر پورا نہیں اترے۔

[poll id="1306"]

اس خبر کو بھی پڑھیں :کینگروز نے شاہینوں کے پَرکاٹ دیے


واضح رہے کہ پانچ روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا 3 میچز جیت کر سیریزاپنے نام کرچکا ہے جب کہ چوتھے ون ڈے میں فیلڈروں نے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کیچز ڈراپ کیے جس کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستان کیخلاف پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :5 کیچز ڈراپ

 

 
Load Next Story