ناقص فیلڈنگ پر حیران شعیب اخترکا قومی کرکٹرز کو منفرد مشورہ

پاکستانی کرکٹرز کی خوراک کا معائنہ کرانا چاہیے کہ انھوں نے میچ سے قبل کھایا کیا تھا،شعیب اختر


Sports Reporter January 22, 2017
پاکستانی کرکٹرز کی خوراک کا معائنہ کرانا چاہیے کہ انھوں نے میچ سے قبل کھایا کیا تھا،شعیب اختر . فوٹو: فائل

شعیب اختر نے ناقص فیلڈنگ کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی خوراک کا معائنہ کرانے کا مشورہ دیدیا۔

شعیب اختر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خوراک کا معائنہ کرانے کا مشورہ دیا ہے یوں تو گرین شرٹس کا یہ شعبہ ہمیشہ سے ہی کمزور رہا ہے لیکن سڈنی میں اتوار کو منعقدہ ون ڈے میچ میں 5 کیچز ڈراپ کرنے کیساتھ مس فیلڈنگ اور اوور تھرو کے رنز بھی جی کھول کر دیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :مکی آرتھر فیلڈروں پر برس پڑے

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اتنی زیادہ غلطیاں حیران کن ہیں، انھوں نے ازراہ مذاق کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کی خوراک کا معائنہ کرانا چاہیے کہ انھوں نے میچ سے قبل کھایا کیا تھا، کبھی زندگی میں اتنے ڈراپ کیچز اور مس فیلڈنگ نہیں دیکھی، کیا ان کے کھانے میں چکنائی والی خوراک یا مکھن شامل تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں