2012ء کئی یادیں چھوڑ گیا اہم شخصیات جدا 4ہزار دہشت گردی کی نذر

پیرپگارا، بشیر قریشی، بشیر بلور، مہدی حسن، فوزیہ وہاب، پروفیسر غفور،ارفع کریم،اداکارلہری بچھڑ گئے


News Agencies/Numainda Express January 01, 2013
پیرپگارا، بشیر قریشی، بشیر بلور، مہدی حسن، فوزیہ وہاب، پروفیسر غفور،ارفع کریم،اداکارلہری بچھڑ گئے ،تلخ واقعات نے ہزاروںخاندان اجاڑدیے فوٹو: فائل

سال 2012 ء پاکستان میں کئی یادیں چھوڑکر رخصت ہوگیا۔اس سال کے دوران کئی اہم شخصیات اپنے چاہنے والوں سے جداہوگئیں۔

دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے دوران 3879افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ ثنا نیوزکے مطابق2012ء میںجداہونیوالی شخصیات میںحروں کے روحانی پیشوا ،فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ سائیں پیرصاحب پگارا(سیدشاہ مردان شاہ)،جئے سندھ قومی محاذکے چیئرمین بشیرخان قریشی،سندھی موسیقی کے بے تاج بادشاہ منظور ، شہنشائے غزل مہدی حسن، معروف سیاستدان بشیر احمدبلور ،سیاسی رہنما فوزیہ وہاب،معروف اداکارلہری،معین اختر، سکندر صنم، معروف پاکستانی طالبہ ارفع کریم، ممتازسیاستدان پروفیسرغفورشامل ہیں،2012کراچی کیلیے خونی سال رہا جہاں 1790 افراددہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔

21

آن لائن اورآئی این پی کی طرف سے کانفلکٹ مانیٹرنگ سینیٹرکی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق 2012 میں 3879 افراددہشت گردی کی نذر ہوئے جن میں 589 سیکیورٹی اہلکارشامل ہیں۔جنگجوئوں نے پاکستان بھر میں1485حملے کئے جن میں 1114عام شہری 505سکیورٹی فورسز کے جوان 114رضاکارمارے گئے جبکہ 2313عام شہری 281جنگجو 76حکومت نواز امن لشکروں کے رضاکار اور 1379سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

فاٹا اورخیبرپختونخوامیں فوج اور ایف سی کے 350جوان شہید 1165زخمی ہوئے۔سکیورٹی فورسز نے فاٹا اور کے پی کے میں 44بڑے اور 285چھوٹے آپریشن کیے۔2012ء میںسیکیورٹی فورسز نے 1865 جنگجو ہلاک اور 1138 جنگجوئوں کو گرفتا ر بھی کیا جبکہ جنگجوئوں نے 185افراد کواغواء کیا۔فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر بلوچستان کا صوبہ رہا۔

جہاں جنگجوئوں نے 434حملوں میں 392عام شہری 7حکومت نواز مسلح رضاکار اور 139سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید کیے جبکہ فورسز نے 89کارروائیاں کی جن میں 81جنگجو ہلاک ہوئے فورسز کی کارروائیوں کے دوران 61عام شہری بھی شہید اور 67زخمی ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ریاست مخالف جنگجوئوں کی طرف سے 12حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 20اہلکاراور 27عام شہری شہیدجبکہ فورسز کے 15اہلکار اور 134عام شہری زخمی ہوئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |