تحریک انصاف نے وزیرریلوے سعد رفیق کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

سعد رفیق وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں انہیں کرپشن اور پاناما کا وزیر بنادیا جائے، ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک January 23, 2017
سعد رفیق وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں انہیں کرپشن اور پاناما کا وزیر بنادیا جائے، ترجمان پی ٹی آئی

تحریك انصاف نے ریلوے پھاٹک اور ٹرینوں کے حادثات پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق كو وزارت سے ہٹانے كا مطالبہ كر دیا۔

پی ٹی آئی كے ترجمان نے كہا ہے كہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اپنے محكمے پر توجہ دینے كے بجائے وزیراعظم كی كرپشن چھپانے میں مصروف ہیں، انہیں ریلوے سے ہٹاكركرپشن اور پاناما كا وزیر بنا دیا جائے۔ تحریك انصاف كے ترجمان نے گوجرہ ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ حادثے كے بعد سعد رفیق كا منصب پر فائز رہنے كا كوئی جواز نہیں انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دینا چاہیے، ٹرین كا سفر موت بانٹنے كا وسیلہ بن چكا ہے، ریلوے ٹریك كے اردگرد كی آبادیاں غیر محفوظ ہو كر رہ گئی ہیں ، جہاں سے ٹرین گزرتی ہے وہاں قبرستان آباد ہو رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلوے كو محفوظ بنانے كی بجائے یہ وزیر موصوف وزیراعظم كی كرپشن چھپانے میں مصروف ہیں، پے در پے حادثات میں درجنوں افراد موت كی وادی میں اترچكے ہیں اور ریلوے كی وزارت كرپشن كا گڑھ بن چكی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں