ہماری جنگ دہشتگردی کیخلاف ہے کسی گروپ کے نہیںانٹیلی جنس ذرائع

کشمیر،سیاچن،سرکریک پرموقف تبدیل نہیں ہوسکتا، طالبان کو باہر سے فنڈملتے ہیں۔


Monitoring Desk January 01, 2013
وزیرستان سمیت دیگرعلاقوں میں آپریشن جاری ہے، امریکی دبائو میں نمایاں کمی آئی ہے. فوٹو: رائٹرز

کشمیر،سیاچن اورسرکریک پرموقف تبدیل نہیں ہو سکتا۔ کشمیرآج بھی پاکستان کاکور ایشو ہے،تحریک طالبان کو بیرون ملک سے فنڈزملتے ہیں،آپریشن دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

کسی گروپ کے خلاف نہیں ، میڈیارپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن بارے امریکی دبائو میں نمایاں کمی آئی ہے،امریکی حکام کویہ واضح کیا گیا تھاکہ موجودہ حالات میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ممکن نہیں کیونکہ پاکستان کومتعدد چیلنجزکا سامنا ہے اور سیکیورٹی فورسزدیگرقبائلی علاقوں میں بھی آپریشن میں مصروف ہیںاس لیے امریکاکوپاکستان کے حقائق کومدنظررکھنا چاہیے اس موقف کوتسلیم کیاگیاجس کے بعد آپریشن کے لیے امریکی دبائومیں بھی کمی آئی ہے۔

8

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرستان سمیت دیگرعلاقوں میں آپریشن جاری ہے اورفورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ،کچھ عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ان دہشت گرد عناصر کی مالی معاونت کررہے ہیں،انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیرحل کے بغیرجنوبی ایشیامیں امن کا قیام بھی ممکن نہیں،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی سطح پرمعاونت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا حامی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں