کینیڈا کی شہریت ہے مجھے الیکشن نہیں لڑنا طاہر القادری

نظام بدلنے کی آواز اٹھائی ایم کیوایم نے آواز ملائی، اس کی قیادت بھی مڈل کلاس ہے۔


Monitoring Desk January 01, 2013
الیکشن کمیشن بے اختیار ہے اس کے پاس سزا دینے کا اختیار ہی نہیں’’ لائیوود طلعت‘‘ میں گفتگو فوٹو : فائل

تحریک منہاج القرآن کے بانی طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین دہری شہریت سے منع نہیں کرتا۔

ہماری قوم بڑی قربانی دینے والی ہے لیکن بدقسمتی سے مخلص لیڈرشپ نہیں ملتی ۔کرپٹ نظام کیخلاف آوازبلندکی اور سب کو دعوت دی ۔ لانگ مارچ کے دوران ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹے گا۔دنیا بھر میں منہاج القرآن کے کارکن ہمیں سپورٹ کررہے ہیں۔ ایم کیوایم کی قیادت بھی ہماری طرح مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہے ۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت میں اینکرپرسن طلعت حسین سے گفتگو میں طاہرالقادری نے کہاکہ میں نے کینیڈا کی شہریت صرف اس لیے رکھی ہوئی ہے کہ میں اس کی شہریت کو دنیا بھر میں ٹریول ڈاکومنٹ کے طورپر استعمال کرتا ہوں۔

10

پاکستان کا آئین دوسری شہریت سے منع نہیں کرتا اگر آئین منع کرے تو میں اس کو چھوڑ دوں۔ دوسری بات یہ ہے کہ جو صدریا وزیراعظم کا الیکشن لڑنا چاہے تو اس کے لیے ایک شہریت رکھنی ہوگی اور میں نے الیکشن نہیں لڑنا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے نظام کو بدلنے کی آواز اٹھائی اور اس کے لیے ساری سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے بھیجے لیکن میری آواز میں صرف ایم کیوایم نے ہی آوازملائی۔ موجودہ الیکشن کمیشن انتہائی کمزور ہے اس کے پاس کسی کو نااہل اور سزادینے کا اختیار ہی نہیں ہے قانون بنانے کا اختیار الیکشن کمشن کے پاس نہیں جو لوگ قانون بناتے ہیں وہ الیکشن کمیشن کو طاقتور دیکھنا ہی نہیں چاہتے۔

آئین کہتا ہے کہ ہرشہری کو روٹی کپڑا مکان روزگاراورکفالت فراہم کرے۔میں عدالت کو متنازع نہیں بنانا چاہتا عدالت فیصلہ سنانے میں وقت لے گی اور میں نے لانگ مارچ کی کال دے کر اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ لانگ مارچ کے دوران ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹے گا اور اگر فوج نے مداخلت کی تو فوج کیخلاف آواز بلند کرنے والا پہلاشخص میں ہوں گا۔ پاکستان کا رجسٹرڈ ووٹرہوں اور ہرسال ٹیکس دیتاہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں