فضائی حادثے سے دوچار کلب کی کھیل میں واپسی پر پلیئرز شدت جذبات سے روپڑے
فولمین اور روشیل پالمیریز سے دوستانہ میچ میں ٹرافی دیے جانے پر شدت جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے
فضائی حادثے سے دوچار ہونے والی برازیلین فٹبال کلب ٹیم چیپکونس کا اس سانحے کے بعد گراؤنڈ میں پہلی پرفارمنس پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
حادثے میں زندہ بچ جانے والے تین کلب فٹبالرز جیکسن فولمین، نیٹو اور ایلن روشیل میں سے فولمین اور روشیل پالمیریز سے دوستانہ میچ میں ٹرافی دیے جانے پر شدت جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے۔
تینوں پلیئرز کو کوپا سیڈا امریکانا کپ کی ٹرافی پیش کی گئی، جس ایونٹ کا فائنل کھیلنے ان کی ٹیم کولمبیا کا سفر کررہی تھی تاہم اس دوران پیش آنے والے حادثے میں ان تین کے علاوہ تمام لوگ جان بحق ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ اتوار کو منعقدہ دوستانہ میچ دیکھنے کے لیے کونڈا ایرینا اسٹیڈیم میں 20 ہزار کے لگ بھگ شائقین بھی موجود رہے۔