چوہدری نثار کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے سعید غنی
سانحہ پاراچنار پر وزیرداخلہ کی خاموشی معنی خیزہے، سینیٹر سعید غنی
پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے جبکہ سانحہ پاراچنار پر وزیرداخلہ کی خاموشی معنی خیزہے، جب بھی کوئی سانحہ ہوتا ہے چوہدری نثارچھپ جاتے ہیں اورپھراپنی نااہلی کوچھپانے کیلیے پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے کہاکہ گزشتہ روز سانحہ پارا چنار ہوا اور 25 معصوم انسان شہید ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوئے جس پر وزیرداخلہ نے ایک لفظ بھی نہیں کہا بلکہ پیپلزپارٹی پر الزام تراشی کی۔ نیشنل ایکشن پلان ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف تھا لیکن چوہدری نثارنے اپنی مرضی کے مطابق اس پر عمل کیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ جس شخص میں یہ بصیرت ہی نہ ہو کہ دہشت گردی کیا ہوتی ہے، ایسے آدمی کاملک کا وزیرداخلہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہرایا کہ نااہل وزیرداخلہ کوبرطرف کیاجائے۔ سانحہ پاراچنار کی ذمے داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے قبول کی ہے تواس پر چوہدری نثار نے ابھی تک کیا ایکشن لیا؟۔