منی ٹریل نہ بتائی گئی تو پاناما کیس بہت اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا شیخ رشید

پاناما کیس کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے، سربراہ عوامی لیگ


ویب ڈیسک January 23, 2017
قطری شہزادے کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ صرف ہوائی باتیں ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وکلا کی جانب سے منی ٹریل نہ بتائی گئی تو پاناما کیس بہت اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے، عدالت کو ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ 1980 اور 2006 میں پیسہ کہاں سے آیا، اگر شاہد حامد اور سلمان راجہ نے منی ٹریل نہ بتائی تو پاناما کیس آئندہ ہفتے اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ صرف ہوائی باتیں ہیں، رواں ہفتہ عوامی امنگوں کے مطابق کرپشن کے گرد دائرہ تنگ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں