کراچی کے شہری تھوڑی تکلیف برداشت کرلیں پھر فائدے ہی فائدے ہیں مراد علی شاہ

کراچی میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 18پروجیکٹس پر کام جاری ہے،وزیر اعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک January 23, 2017
یکم جون سے پہلے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں جائیں گے، مراد علی شاہ فوٹو: پی پی آئی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ شہر میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 18 ، 19 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ، اس لیے لوگ چند ماہ صبر کرلیں اس کے بعد فائدے ہی فائدے ہیں۔

کراچی کے ہاکس بے روڈ پر یونس آباد پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی افراد کو فائدہ ہوگا، کراچی میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 18، 19 پروجیکٹس پر کام جاری ہے، اس وقت رقم کا مسئلہ نہیں لیکن بدقسمتی سے کام اتنی تیزی سے نہیں ہورہا اور اس پر ہمیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے، یکم جون سے پہلے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں جائیں گے ۔



وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، اس بار سڑکوں پر پانی جمع نہیں ہوا تاہم جن علاقوں میں تعمیراتی کام جاری ہیں ان ہی علاقوں میں پانی جمع تھا۔ شہری 4،5 مہینے کی تکلیف برداشت کرلیں پھر فائدے ہی فائدے ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیربلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے دوران تکلیف ضرور ہوتی ہے، کم سے کم وقت میں پروجیکٹس کو مکمل کررہےہیں، کلفٹن سے منوڑہ تک پل بھی بنایا جائے گا، یہ پاکستان کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہوگا جو ہاربر کو کراس کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں