بلوچستان اور شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

اسکردو میں شدید سردی کے باعث دریائے سندھ کا پانی کئی مقامات پر جم گیا


ویب ڈیسک January 23, 2017
کراچی میں بھی 24 اور 25 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بلوچستان اور شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ اور پشین میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے جبکہ اسکردو، چترال اور ؑگلگت میں برفباری سے جھیلیں اور آبشاریں منجمد ہو گئی ہیں، شدید سردی کے باعث دریائے سندھ بھی کئی مقامات پر جم گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں اور برفباری، بلوچستان میں ہائی الرٹ

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، تورغر، شانگلہ، ملاکنڈ، بونیر، سوات، چترال، لوئردیر اور اپردیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کوہاٹ، کرک اور ہنگو میں بھی کہیں کہیں بارش امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں بھی 24 اور 25 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |