چترال میں جیپ کھائی میں جاگری 8 افراد جاں بحق 4 زخمی

بالائی چترال میں پہاڑی چوٹی پر واقع گاؤں گفکیر سےجیپ مسافروں کو لے کر چترال شہر کی طرف آ رہی تھی


ویب ڈیسک January 01, 2013
بالائی چترال میں پہاڑی چوٹی پر واقع گاؤں گفکیر سےجیپ مسافروں کو لے کر چترال شہر کی طرف آ رہی تھی۔ فوٹو: فائل

شوگرام پل کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

بالائی چترال میں پہاڑی چوٹی پر واقع گاؤں گفکیر سےجیپ مسافروں کو لے کر چترال شہر کی طرف آ رہی تھی، دشوار گزار پہاڑی علاقے میں شوگرام پل عبور کرتےہوئے جیپ بریک فیل ہونے کے باعث دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، دریا میں ڈوبنے والے افراد کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں