پاناما کیس میں قوم سوالوں کے جواب چاہتی ہے عمران خان

نواز شریف کا سارا کیس تباہی کی طرف جارہا ہے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک January 23, 2017
نواز شریف کا سارا کیس تباہی کی طرف جارہا ہے، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ ایکسپریس/ وسیم نذیر

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں قوم سوالات کے جواب چاہتی ہے لیکن ثبوتوں کے بجائے ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا جارہا ہے۔



سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں چیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ثبوتوں کے بجائے بحث میں پڑ گئی ہے، دستاویزات سے ثابت ہوگیا کہ مریم نواز لندن فلیٹ کی اصل مالک ہیں لہذا قطری شہزادے کا خط فراڈ ہے کیونکہ خط کہتا ہے کہ مے فئیر اپارٹمنٹ حسین نواز کے ہیں لہذا خط غلط ثابت ہونے کے بعد ان کی منی ٹریل بھی ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا ہمارے پاس منی ٹریل کے سارے ثبوت ہیں تاہم ان کا سارا کیس تباہی کی طرف جارہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سڑکوں پر جو ہونا تھا ہو چکا اب فیصلے کا انتظار کریں، سپریم کورٹ



عمران خان نے کہا کہ اگر شریف خاندان سچا ہے تو آئی سی آئی جے اور بی بی سی کو عدالت میں لیکر جائے، انہوں نے جھوٹ بولا کے بی بی سی پر تحقیقات ہورہی ہیں جب کہ یہ میری تعریفیں کرنے کے بجائے آئی سی آئی جے کو نوٹس بھجوائیں، یہ خبریں میں نے ایجاد نہیں کیں، یہ لوگ پکڑے گئے ہیں اور ان کی پکڑ اوپر جو امپائر ہے اس کی پکڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں قوم سوالوں کے جواب چاہتی ہے کیونکہ گزشتہ 9 مہینے سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا جارہا ہے اور ساری قوم کو انہوں نے یہاں پھنسایا ہوا ہے لہذا سچ بولیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |