نمبر ون رہنے والی پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی

بنگلا دیش کے خلاف 9 وکٹ کی کامیابی نے کیویزکو ایک درجے ترقی دلا دی


Sports Desk January 23, 2017
بنگلا دیش کے خلاف 9 وکٹ کی کامیابی نے کیویزکو ایک درجے ترقی دلا دی. فوٹو: اے ایف پی/فائل

ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون رہنے والی پاکستانی ٹیم اب چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ نے گرین کیپس کو پانچویں نمبر سے محروم کر دیا، بنگلا دیش کے خلاف 9 وکٹ کی کامیابی نے کیویزکو ایک درجے ترقی دلا دی۔ کیویز نے بنگال ٹائیگرز سے سیریز بھی 2-0 سے جیت لی جس نے اسے رینکنگ میں 2 پوائنٹس کا حقدار بنا دیا، یوں نیوزی لینڈ کے مجموعی پوائنٹ 98 ہو گئے جو پاکستان سے ایک پوائنٹ زیادہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم سب سے آگے ہے جبکہ اس کے بعد آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا نمبر ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں دونوں اور پھر آسٹریلیا سے تینوں ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان عالمی رینکنگ میں نمبر ون

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |