سیکیورٹی پلان کو تشکیل دینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو ہوگا

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حساس مقامات پر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے جسے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔


ویب ڈیسک January 01, 2013
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حساس مقامات پر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے جسے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔

عام انتخابات کے سکیورٹی پلان کو تشکیل دینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عام انتخابات کے سیکیورٹی پلان کے علاوہ انتظامی امور کو حتمی شکل دی جائے گی، کمیشن کے اعلی حکام کے علاوہ سیکریٹری دفاع، سیکریٹری خارجہ ،سیکریٹری داخلہ ،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکیرٹری اطلاعات کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حساس مقامات پر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے جسے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |