جرمن اخبار نے بھی مریم نواز کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہونے کے شواہد پیش کردیئے

مریم نواز پاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز کی بینیفشل آنر ہیں، دی جرمن ڈیلی


ویب ڈیسک January 23, 2017
مریم نواز پاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز کی بینیفشل آنر ہیں، دی جرمن ڈیلی. فوٹو: فائل

جرمن اخبار نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزاری مریم نواز کے پاناما پیپرز میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کچھ شواہد پیش کئے ہیں۔

جرمن اخبار ''دی جرمنی ڈیلی'' نے ٹویٹر پر اپنے سوشل میڈیا پیچ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں کو مریم نواز کے پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے ان کے لئے کچھ ثبوت بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔



جرمن اخبار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ٹویٹ کے مطابق مریم نواز پاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز کی بینیفشل آنر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کیس میں سب فیصلے کا انتظار کریں، سپریم کورٹ

اس کے علاوہ کتاب پاناما پیپرز کے مشترک مصنف اور آئی سی آئی جے کے تفتیشی صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود اگر کچھ لوگوں کو مریم صفدر کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہونے پر شبہ ہے تو، ان کا نام پاناما پیپرز میں موجود ہے۔



واضح رہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحریک انصاف اوردیگر جماعتوں کی جانب سے دایر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں