چوہدری نثار کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

وزیر داخلہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا، تحریک التوا

وزیر داخلہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا، تحریک التوا ، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی، تحریک التواء پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی غلام سروس خان نے جمع کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور اپنے حلقے کے نجی دورے میں پبلک فنڈزاور اتھارٹی کا استعمال کیا، یہ عوا می اہمیت کا معاملہ ہے لہذا ایوان اس پر فوری بحث کرے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چوہدری نثار نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تھے جب کہ انہوں نے کہا تھا کہ راستے خراب ہونے کی وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر میں آئے ہیں۔
Load Next Story