چیف جسٹس آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ضلعی پولیس چیف کو 4 جنوری کو کیس کی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کی خبر پر ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی بڑی تعداد بااثر افراد کے ہاتھوں تنگ ہے، یہ تمام افراد سیاسی اثر رسوخ رکھتے ہیں۔
چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کی خبر پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسندھ اور ضلعی پولیس چیف کو 4 جنوری کو کیس کی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ڈی ایس پی اورنگزیب کے بیٹے شاہ زیب خان کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معمولی تنازع پر با اثر ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔