ماہرہ شاہ رخ کے ساتھ تشہیر نہ ہونے پر رو پڑیں

شاہ رخ کے ساتھ انٹرویو میں فلم سے متعلق بات کرنا چاہتی ہوں، ماہرہ خان


ویب ڈیسک January 23, 2017
شاہ رخ کے ساتھ انٹرویو میں فلم سے متعلق بات کرنا چاہتی ہوں، ماہرہ خان، فوٹو؛ فائل

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ''رئیس'' کی تشہیر نہ کرنے پر متعدد بار رونے کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی کے بعد فلموں کی تشہیری مہم چلانے پر بھی پوری طرح پابندی عائد ہے جب کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھی شاہ رخ خان سے ماہرہ کے بھارت میں تشہیری مہم میں شرکت نہ کرنے کی شرط پر فلم کی نمائش کی اجازت دی ہے لیکن اب پاکستانی اداکارہ نے پابندی سے متعلق اہم اعتراف کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ہندو انتہا پسند ماہرہ خان کے پرانے بیان کو لے کر پروپیگنڈے پر اتر آئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں بھی شاہ رخ کے ساتھ انٹرویو میں فلم سے متعلق بات کرنا چاہتی ہوں کیوں کہ یہ میرا حق ہے اور یہ میری فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ''رئیس'' کی تشہیری مہم میں حصہ نہ لینے پر بھی روئی ہوں لیکن فلم کی شوٹنگ کے 2 سالوں میں پروڈیوسر اور ہدایتکار نے ہر مشکل پر میرا ساتھ دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے "رئیس" کی تشہیرکے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم''رئیس''25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں