گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز کا ایم ایس سول اسپتال کے دفتر پرقبضہ
گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ایم ایس سول اسپتال کے دفتر پرقبضہ کرلیا۔
ینگ ڈاکٹرز زبردستی ایم ایس کے دفتر میں گھس گئے اوراس دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف بلال نے ایم ایس کی کرسی پر قبضہ جمالیا،ینگ ڈاکٹرز نے آفس کے باہر لگی ایم ایس کی تختی اتاردی اور ٹیبل پررکھے قومی پرچم کو بھی گرادیا۔
ینگ ڈاکٹرز نے سول اسپتال کے ایم ایس کے آفس پر قبضہ کرنے کے بعد ان کے اسٹاف کو بھی زبردستی دفترسے نکال دیا، اس موقع پر وائے ڈی اے کے صدر کاشف بلال نے کہا کہ ایم ایس کوفوری تبدیل نہ کیا گیا تواسپتال بند کردیں گے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔