کرپشن کا توڑنیب نے حج امور کی نگرانی کیلیے کمیٹی بنادی
کمیٹی حجاج کوسہولتوں،عمارتوں کے حصول ودیگر امور پر سفارشات مرتب کرے گی
چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے وزارت مذہبی امور میں حج گروپ آرگنائزر کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ کمیٹی حجاج کی سہولتوں کے حوالے سے انتظامات سے متعلق قواعد و ضوابط بنائے گی
تاکہ وزارت کو ماضی میں لگنے والے کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات سے محفوظ رکھا جاسکے اور حجاج کو تمام سہولتیں یقینی بنائی جاسکیں، نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں وزارت مذہبی امور، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، وزارت قانون و پارلیمانی امور،
پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور حج آپریٹرز کے نمائندے شامل کیے جائیں گے، کمیٹی کا اجلاس31 جولائی کو ہوگا جس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے تیار کردہ پالیسی میں معاونت کے علاوہ قواعد و ضوابط کی تیاری، حج ریگولیٹرز کے لیے شفافیت قائم رکھنے اور حجاج کو مکمل سہولتیں فراہم کرنے کے امور کا جائزہ لیا جائے گا،
کمیٹی حج آرگنائرز کی رجسٹریشن، سعودی عرب میں کرایے پر عمارتوں کے حصول، ٹکٹنگ سسٹم، پاسپورٹ اور حج و زیارت سے متعلق امور پر حتمی سفارشات مرتب کرکے چیئرمین نیب کو فراہم کرے گی، جس کے بعد ان سفارشات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے جائیں گے، نیب کے مطابق ہر سال حج اسکینڈل کے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی کا قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔