صوابی این جی او کی گاڑی پرفائرنگ 6 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے تمام افراد اسکول ٹیچرز تھے جو چھٹی کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔


/ January 01, 2013
جاں بحق ہونے والے تمام افراد اسکول ٹیچرز تھے جو چھٹی کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔ فوٹو: فائل

این جی او کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق صوابی میں واقع تحصیل چھوٹا لاہور کے علاقے شیر افضل بانڈہ میں این جی او کی گاڑی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد اسکول ٹیچرز تھے جو چھٹی کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔

ڈی پی او صوابی کے مطابق این جی او کی گاڑی شیرافضل بانڈہ میں واقع کمیونٹی سینٹر سے آرہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں