چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 73 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی

موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 95.1 فیصد بڑھ کر 69 کروڑ 50لاکھ تک پہنچ گئے۔


AFP January 24, 2017
چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ فوٹو: فائل

چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد سال 2016 میں 6.2 فیصد کے اضافے سے 73 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔

چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کے مطابق موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 95.1 فیصد بڑھ کر 69 کروڑ 50لاکھ تک پہنچ گئے جبکہ آن لائن پیمنٹس کرنے والے افراد کی تعداد بھی 14فیصد کے اضافے سے 47 کروڑ 50لاکھ ہو گئی۔

واضح رہے کہ چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں