سندھ میں سردی کے ساتھ گیس کی قلت میں بھی اضافہ ہوگیا

طلب میں اضافے سے سسٹم پردباؤ ہے، قلت 300ایم ایم سی ایف یومیہ تک پہنچ گئی


Business Reporter January 24, 2017
کمپنی کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنا ہے،سوئی سدرن حکام۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس کی قلت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سوئی سدرن کمپنی حکام نے بتایا کہ کراچی سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی گیس کی طلب میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث سسٹم پر دباؤ ہے اور گیس قلت 300ایم ایم سی ایف یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر ایس ایس جی سی حکام کے مطابق اس وقت سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی فراہمی 1200ایم ایم سی ایف یومیہ ہے جبکہ طلب1500ایم ایم سی ایف یومیہ کی سطح پر پہنچ گئی ہے، طلب بڑھنے کے باعث کمپنی کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنا ہے اور اسی مقصد کے لیے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی صبح سے منگل کی صبح تک 2 روز کے یئے گیس فراہمی بند کرنے کے بھی احکام جاری کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں