ہیڈر کے دوران کھلاڑیوں میں ٹکر ایک کی کھوپڑی پر فریکچر
کھیل پانچ منٹ تک رکا رہا اور دونوں کو پہلے آن دی فیلڈ طبی امداد دی گئی تھی۔
انگلش پریمیئر لیگ کلب ہل سٹی کے مڈ فیلڈر ریان میسن کی کھوپڑی کے فریکچر کا آپریشن ہوگیا۔
چیلسی سے میچ کے دوران ان کا اور حریف کھلاڑی گیری چاہل کے سر آپس میں زور سے ٹکرا گئے تھے جس کی وجہ سے کھیل پانچ منٹ تک رکا رہا اور دونوں کو پہلے آن دی فیلڈ طبی امداد دی گئی تھی۔ چاہل تو تھوڑی دیر میں ٹھیک ہو گئے اور اپنی ٹیم کی 2-0 سے کامیابی میں ایک گول کے ساتھ حصہ ڈالا، مگر ریان کو اسپتال لے جانا پڑا جہاں ان کی کھوپڑی میں فریکچر کا انکشاف ہوا، سرجری کے بعد ان کی حالت بہتر ہے۔