ریجن ون میں سی این جی کی قیمت7440اورریجن ٹومیں 68روپے مقرر

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں کا نیا فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک نئے بحران کوجنم دیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 01, 2013
سی این جی کی قیمت پر عائد ٹیکسوں میں کمی نہیں کی گئی ہے ،نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائے گا،چیرمین اوگرا

چئیرمین اوگرا نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت پر عائد ٹیکسوں میں کمی نہیں کی گئی ہے ،نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 74روپے 40پیسے اورریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت 68 روپے مقررکردی گئی۔

چئیرمین اوگرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی پر عائد ٹیکسوں میں کمی نہیں کی گئی تاہم سی این جی مالکان کو 7روپے 22پیسے فی کلو بجلی کی مد میں دئیے جائیں گے۔

اس موقع پر مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کے ارکان اجلاس کے دوران آپریٹنگ کاسٹ زیادہ مانگ رہے تھے،ریجن ون اورریجن ٹومیں قیمتوں میں فرق نہیں ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن والے اگراب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں گیس کی فی کلو قیمت میں وہی منافع مل جائے گا جویہ لوگ پہلے حاصل کررہے تھے تو یہ اب ممکن نہیں۔

دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدرغیاث پراچہ نے قیمتوں کا نیا فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک نئے بحران کوجنم دیا گیا ہے اورسمجھ نہیں آتا کہ قیمتیں کس فارمولے کے تحت مقررکی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں