وزیر اعظم نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
ملتان میٹرو منصوبہ 18 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے جب کہ اس منصوبے پر 28 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے
وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔
ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف تھے جب کہ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس کا افتتاح کردیا

ملتان میٹرو منصوبہ 18 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے اور اس روٹ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 14 فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں، روٹ کے دونوں جانب 14 ہزار پودے لگائے گئے۔ اس منصوبے پر 28 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، اس سے روزانہ کم و بیش 95 ہزار افراد استفادہ حاصل کرسکیں گے اور اس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔