جیمز بانڈ کی فلم اسکائی فال نے ایک ارب ڈالر کا بزنس کر لیا

سال 2012 میں "ڈارک نائٹ رائیزز" اور "دی ایونجرز" نے بھی بلین ڈالر باکس آفس کلب میں قدم رکھا۔


ویب ڈیسک January 01, 2013
فلم 21 جنوری سے چین میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جس کے بعد اس کے بزنس میں مزید اضافہ ہو گا۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی فلم "اسکائی فال" نے ایک ارب ڈالر کمانے والی جیمزبانڈ سیریز کی پہلی اور دنیا کی 14ویں فلم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

سال 2012 ہالی ووڈ کی فلم اسکائی فال کےلئے بہت خوش قسمت ثابت ہوا کیونکہ اس سال اسکائی فال نے ایک ارب ڈالر کمانے والی جیمزبانڈ سیریز کی پہلی اور دنیا کی 14ویں فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اسکائی فال کو 21جنوری سے چین میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد اس کے بزنس میں مزید اضافہ ہو گا۔

سال 2012 میں "ڈارک نائٹ رائیزز" اور "دی ایونجرز" نے بھی بلین ڈالر باکس آفس کلب میں قدم رکھا۔ فلم "دی ایونجرز" ایک ارب 50 کروڑ ڈالر بٹورکرہالی ووڈ میں سب سےزیادہ پیسہ کمانےوالی فلموں میں تیسرے نمبرپرہے۔ "ڈارک نائٹ رائیزز" بھی ایک ارب ڈالر کا بزنس کرنےمیں کامیاب ہوئی۔

ہالی ووڈ میں ڈائریکٹر جیمز کیمرون کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی دو فلمیں ٹائی ٹینک 2.7 ارب ڈالر اور اواتار 2.1 ارب ڈالر کے ساتھ ابھی تک ہالی ووڈ باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی دو فلمیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں