برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے


Express Desk July 28, 2012
برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے (فوٹو فائل)

KARACHI: مذہبی جماعتوںکے زیراہتمام ملک بھر میں نمازجمعہ کے بعد برما میںمسلمانوں پرہونے والے مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے،ریلیاں اور جلسے منعقدکئے گئے جن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھارکھے تھے

جن پر برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب میںاقوام متحدہ اوردیگرعالمی اداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ برمامیں مسلمانوں پرہونے والی بربریت کانوٹس لیں اورقتل عام بندکرایاجائے۔ انہوں نے مسلمانوں پرمظالم کیخلاف عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی اوراسلامی ممالک کے حکمرانوں پر زوردیا کہ وہ برماکے مسلمانوںکے قتل عام کامعاملہ عالمی سطح پربھرپوراندازمیں اٹھائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں