نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ڈیوڈ وارنر کو آرام دینے کا فیصلہ
عثمان خواجہ کو بھی بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ریزرو رکھا گیا ہے
PESHAWAR:
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف چیپل ہیڈلی ٹرافی کے لیے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں موجودہ ون ڈے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر بھارت کے مشکل ٹور سے قبل آرام کریں گے، ایرون فنچ کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جب کہ عثمان خواجہ کو بھی بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ریزرو رکھا گیا ہے اور وہ ٹیم کے دورہ بھارت سے قبل ہی دبئی میں لگائے جانے والے کیمپ میں شریک ہوں گے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹرافی کا پہلا میچ 30جنوری کو ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا، 2 فروری کو نیپیئر اور 5 فروری کو ہیملٹن میں میچز کھیلے جائیں گے۔