کراچی بلدیہ عظمیٰ کے اجلاس میں ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے
جماعت اسلامی کے رکن نے ایم کیوایم پر شدید تنقید کی اور جملے کسے جس سے ایوان میں گرما گرمی ہوگئی
بلدیہ عظمٰی کونسل کے اجلاس کے دوران ارکان آپس میں الجھ پڑے اور اس دوران تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
کراچی میں ہونے والے بلدیہ عظمیٰ کونسل کا اجلاس شدید بدنظمی کا شکاررہا۔ سب سے پہلے مئیرکراچی نے ایوان سے اجازت لی اور وہ کسی دوسری میٹنگ کا جواز پیش کرکے چلے گئے جس پر پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میئر نے اجلاس بلایا لیکن وہ کسی اور اجلاس میں چلے گئے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ارکان گتھم گتھا
ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے ایوان کی صدارت سنبھالی جس کے بعد ایک بار پھر بلدیہ عظمیٰ کے مجوزہ بجٹ پر شدید تنقید کی گئی جماعت اسلامی کے جنید نکاتی نے ایم کیوایم پر شدید تنقید کی اور ان پر جملے کستے رہے جس پر اجلاس شدید بدنظمی کا شکار ہوا اور ارکان آپس میں الجھ پڑے اور تلخ جملوں کے تبادلوں کے علاوہ ہاتھا پائی بھی ہوئی، جماعت اسلامی کے رکن نے ایم کیوایم کے خلاف سخت جملوں پر معذرت کرلی جس کے بعد ماحول پرامن ہوگیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: امداد پتافی کی معافی
اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ کے حوالے سے قرارداد بھی منظور کرلی گئی قرار داد میں سندھ حکومت سے تمام بلدیاتی اداروں واٹربورڈ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام لوکل باڈیز کو کے ایم سی کے حوالے کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لوکل باڈیز کے نمائندوں کے ماہانہ اعزازیہ کی قرارداد منظور کی گئی جس کے تحت میئرکراچی کوماہانہ ایک لاکھ، ڈپٹی میئر کی 75 ہزارروپے ، ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین 60 ہزار جب کہ نائب چیئرمین کے لئے 45 ہزار روپے ملیں گے۔