دیپالپور میں کمرہ عدالت کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

عدالت میں قتل کے مقدمے کی سماعت ہورہی تھی کہ مخالفین فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، پولیس


ویب ڈیسک January 24, 2017
لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایک فریق کی فائرنگ سے 2 مخالفین جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کی مقامی ماتحت عدالت میں قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران 2 افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں مخالف فریق سے تعلق رکھنے والے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔