ڈی ویلیئرز 7 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار

ڈی ویلیئرز آخری ٹوئنٹی 20 میچ سے ٹیم کی قیادت سنبھال لیں گے


Sports Desk January 24, 2017
ڈی ویلیئرز آخری ٹوئنٹی 20 میچ سے ٹیم کی قیادت سنبھال لیں گے، فوٹو : فائل

انجری کا شکار ہونے والے جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز 7 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔

آئی لینڈرز کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، کہنی کی انجری کے باعث جون سے ٹیم کی نمائندگی نہ کر سکنے والے ڈی ویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے وہ آخری ٹوئنٹی 20 میچ سے ٹیم کی قیادت سنبھال لیں گے۔ 20 سالہ فاسٹ بولر لنگی نگیدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ انجرڈ کرس مورس کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

15 رکنی جنوبی افریقی اسکواڈ میں اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان)، ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوانٹن ڈی کاک، جے پی ڈومنی، فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، وین پارنل، لنگی نگیدی، ایندائل فیلوکوایو ، ڈوائن پریٹوریس، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔ پروٹیز کے اٹیک پیسرز ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل انجریز کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں