حکومت پنجاب میں کرپشن کاایک میجراسکینڈل سامنے نہیں آیامشاہد

حکومت نے عوام کی خدمت کی اپوزیشن صرف ٹی وی شوز میں نمبربناتی ہے، عاصمہ ارباب

حکومت نے عوام کی خدمت کی اپوزیشن صرف ٹی وی شوز میں نمبربناتی ہے، عاصمہ ارباب ۔ فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کے بہت طعنے دیے جاتے رہے لیکن ن لیگ واحد جماعت ہے جس کے بارے میں صدر نے کئی بارتلخ زبان استعمال کی۔ہم اپنی پارٹی کی پالیسی کے مطابق چلتے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت پنجاب میں ایک بھی کرپشن کا میجراسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

صدر نے صرف کرپشن ہی نہیں کی انھوں نے پاکستان کے اورعالمی کرپٹ لوگوں کویہ بتایا ہے کہ کرپشن ایسے کی جاتی ہے جیسے میں نے کی کرپشن کرکے بھی ایسے رہتے ہیں کہ کوئی پکڑ نہ سکے جیسے میں رہ رہاہوں۔آئندہ انتخابات میں حکومت کا صفایا ہوجائے گا۔پیپلزپارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہاکہ کرپشن ہماری سوسائٹی میں ہرجگہ پر موجودہے اور اس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا۔

ہماری حکومت نے اپنے وسائل میں رہ کر عوام کی بہت زیادہ خدمت کی ہے اپوزیشن صرف ٹی وی شوز میں آکر اپنے نمبر بناتی ہے اگر اپوزیشن عوام کی اتنی سگی ہے تو پھریہ سڑکوں پرکیوں نہیں آتے ۔موجودہ حکومت نے امریکا کے خلاف سب حکومتوں سے زیادہ اسٹینڈ لیا ہے ۔صحافی انصارعباسی نے کہاکہ پاکستان میں کرپشن ایک ''نوم '' بن چکا ہے

یہاں کرپشن پر لوگوں کو نوازا جاتا ہے کرپشن کرنے والوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ پکڑنے والے خود کرپٹ لوگوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔نیب نے چار سال قبل ن لیگ کے خلاف کیس کیوں نہیں کھولے احتساب سب کا ہونا چاہیے لیکن احتساب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں ہے ۔

Load Next Story