نئی دہلی زیادتی کیس ملوث ملزم کے گھر کے باہر بم نصب کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار

لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں نامزد 6 ملزمان میں سے 4 نئی دہلی کے علاقے روی داس کیمپ کے رہائشی ہیں


AFP January 01, 2013
لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں نامزد 6 ملزمان میں سے 4 نئی دہلی کے علاقے روی داس کیمپ کے رہائشی ہیں، فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان میں سے ایک کے گھر کے باہر بم نصب کرتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

نئی دہلی پولیس نے 37 سالہ شخص کو روی داس کیمپ سے اس وقت گرفتارکیا جب وہ طالبہ سے زیادتی کیس میں ملوث ایک ملزم کے گھر کے باہر دھماکا خیز مواد نصب کررہا تھا ،اجتماعی زیادتی کیس میں نامزد 6 ملزمان میں سے 4 اسی علاقے کے رہائشی ہیں۔

بھارت کے عوام لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد سراپا احتجاج ہیں اور وہ ان ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ملزمان نے لڑکی کو چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنا کر تشدد کر کے بس سے پھینک دیا تھا جس کے بعد لڑکی کو نئی دہلی کے اسپتال میں انتہائی نتشویشناک حالت میں داخل کرایا گیا تھا تاہم حالت نہ سنبھلنے پر طالبہ کوسنگا پور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں