اسلام آباد گاڑی تیز چلانا روسی سفارتخانے کے اہلکار کو مہنگا پڑگیا
گاڑی روکنے پر روسی اہلکار نے پولیس اور میڈیا کے نمائندوں سے بدتمیزی کی جس پر اسے تھانے لے جایا گیا۔
گاڑی تیز چلانے پر روسی سفارت خانے کے اہلکار کو جرمانہ ادا کرنا پڑا اور تھانے کی سیر بھی کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق روسی سفارتخانے کےکوزلو نامی اہلکاراسلام آباد میں جناح روڈ پر مقررہ حد رفتار سے تیز گاڑی چلا رہے تھے جس پر ٹریفک پولیس نے انہیں روک لیا۔ گاڑی روکنے پر روسی سفارتی اہلکار غصے میں آگئے اور گاڑی سے باہر آنے سے انکار کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اور میڈیا کے نمائندوں سے بدتمیزی بھی کی جس پر انہیں تھانہ کوہسار لے جایا گیا۔
تھانے میں تیز رفتاری پر جرمانہ ادا کرنے کے بعد روسی سفارتی اہلکار کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔