سیالکوٹ میں گھرمیں آگ لگنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ویب ڈیسک January 24, 2017
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے میں گھر میں آگ لگ گئی جس کے باعث ماں اور 2 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے میں گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور 2 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں سے خاتون کی شناخت سلیمہ اور بچوں کی سفیان اور ذیشان کے نام سے ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کچرے کے ڈھیر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔