لاہور کے میانی صاحب قبرستان سے نومولود بچی کی لاش نکال لی گئی

بچی کی لاش تدفین کے چند گھنٹے بعد ہی غائب ہوگئی اور قبر کے پاس سے خون آلود کفن ملا۔


ویب ڈیسک January 24, 2017
بچی کی لاش تدفین کے چند گھنٹے بعد ہی غائب ہوگئی اور قبر کے پاس سے خون آلود کفن ملا۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

میانی صاحب قبرستان سے لاشیں پراسرار طورپر غائب ہونے لگیں اور تازہ واقعے میں قبر سے نومولود بچی کی لاش غائب ہوگئی جس سے ورثا اور اہل علاقہ شدید پریشان ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ کے رہائشی علی حسن کی ایک دن کی بچی کلثوم کومیانی صاحب قبرستان میں جناز گاہ کے ساتھ ہی سپردخاک کیا گیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی لاش قبرسےغائب ہوگئی اورکلثوم کی قبر کے ساتھ خون آلود کفن بھی ملا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے گورکن اور قبرستان کے سیکیورٹی انچارج سمیت 3 افراد کو پہلے حراست میں لیا تھا اور پھر پوچھ گچھ کے بعد عدم ثبوت کی بناء پر انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قبرستان سے مردے نکال کر قبریں بیچنے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب بچی کی میت قبر سےغائب ہونے پرغم سے نڈھال والدین اوراہل علاقہ پریشان ہیں مگرپولیس حکام نے واقعے پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ کفن اور خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔