سلمان خان نے ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کرادیا

سلمان خان نے ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں ہرشالی ملہوترا کو بھی متعارف کروایا تھا۔


ویب ڈیسک January 24, 2017
سلمان خان نے ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں ہرشالی ملہوترا کو بھی متعارف کروایا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں اور ننھے اداکاروں کو متعارف کروانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور اب انہوں نے اپنی نئی فلم ''ٹیوب لائٹ'' میں ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کرایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے ننھے اداکار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم ''ٹیوب لائٹ'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز دبنگ خان نے ایک ننھے اداکار کی تصویر اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے انہوں نے فلم میں متعارف کروایا ہے جب کہ سلمان خان کی جانب سے بچے کا نام ''متن رے'' لکھا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دھوم مچادی مُنی نے

اس سے قبل سلمان خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو متعارف کرایا اور بچی نے فلم ''منی'' کے نام کام کیا جسے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور فلم کی ریلیز کے بعد ہر طرف ننھی اداکارہ کے چرچے تھے۔



'' ٹیوب لائٹ'' کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں سلمان خان کے بھائی کا کرداران کے حقیقی بھائی سہیل خان ادا کریں گے جب کہ فلم سال رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس کا اب تک پوسٹر ہی منظر عام پر آیا ہے۔



واضح رہے سلمان خان نے ''ٹیوب لائٹ میں چینی اداکارہ کو بھی متعارف کروایا ہے جو ان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم میں آنجہانی اداکار اوم پوری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔