نیوزی لینڈ نے رن آؤٹ قوانین پرنظر ثانی کا مطالبہ کردیا

جب ایک باربیٹسمین نے کریز کےاندربیٹ رکھ کررن مکمل کرلیاتو پھر اس کو آؤٹ کیوں دیا گیا؟کوچ مائیک ہیسن


Sports Desk January 24, 2017
جب ایک باربیٹسمین نے کریز کےاندربیٹ رکھ کررن مکمل کرلیاتو پھر اس کو آؤٹ کیوں دیا گیا؟کوچ مائیک ہیسن ۔ فوٹو فائل

نیل ویگنر تنازع کے بعد نیوزی لینڈ نے رن آؤٹ قوانین پر ہی نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔

کوچ مائیک ہیسن کہتے ہیں کہ جب ایک بار بیٹسمین نے کریز کے اندر بیٹ رکھ کر رن مکمل کرلیا تو پھر اس کو آؤٹ کیوں دیا گیا؟ اس قانون میں تبدیلی کی جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش سے دوسرے ٹیسٹ میں نیل ویگنر نے اپنی ٹیم کی پہلی اننگز کے دوران دوسرا رن مکمل کرتے ہوئے کریز کے اندر بیٹ رکھا اور پھر جسم کو متوازن رکھنے کے لیے اچھلتے ہوئے آگے بڑھے تو اس دوران نہ صرف ان کے دونوں پاؤں اوپر اٹھ گئے بلکہ بیٹ بھی ساتھ میں ہی اوپر ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نیل ویگنر نے مضحکہ خیز انداز میں وکٹ گنوادی

اسی دوران بنگلہ دیشی وکٹ کیپر نے بیلز اڑادیں، تھرڈ امپائر نے جائزہ لینے کے بعد ویگنر کو آؤٹ قرار دے دیا جس پر تنازع شروع ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔