بچوں کو کارٹون فلموں کا حصہ بنانے والی ایپ تیار
مفت میں دستیاب ایپ ’’ٹون ٹاسٹک تھری ڈی‘‘ کے ذریعے اب بچے اپنی تصویر اور آواز کارٹون میں شامل کرسکتے ہیں۔
گوگل نے بچوں کے لیے ایک دلچسپ ایپ تیار کی ہے جس سے وہ اپنی شکل والے کارٹون کرداروں کو ایک ویڈیو میں شامل کرسکتے ہیں اور اس میں اپنی آواز بھی ریکارڈ کرسکتے ہیں۔
تین سال سے زائد عمر کے بچے اب کوئی رقم خرچ کیے بغیر 'ٹون ٹاسٹک تھری ڈی' ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے مختلف کہانیوں میں اپنی شکل شامل کرسکتے ہیں اور اپنی آواز ریکارڈ کرکے ان کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس طرح وہ بچوں کی کہانیوں پر مبنی کارٹونوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ یہ ایپ بچوں کے کردار شامل کرنے میں ان کی بھرپور رہنمائی کرتی ہے۔
ایپ کو گُوگل کے تعلیمی شعبے نے جاری کیا ہے جس میں تمام کردار اور ماحول تھری ڈی ہے۔ اس میں بچے کسی بھی کردار پر اپنا چہرہ لگا کر خود اس میں شامل ہوسکتے ہیں بلکہ بچے پروڈیوسر بن کر اپنی چھوٹی کہانیاں اور ویڈیوز خود تیار کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اسکول کے لیے بہت دلچسپ کیریکٹر بنائے جاسکتے ہیں۔
گوگل نے اسے ڈجیٹل پتلی تماشہ (پپٹ تھیٹر) قرار دیا ہے جس کے ذریعے بچے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو جگا سکتے ہیں۔ ایپ اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور کروم بک پر چل سکتی ہے۔ ایپ میں بہت سارے بنے بنائے کردار شامل ہیں جن میں روبوٹ، سمندری قزاق اور وِلن شامل ہیں ۔
https://www.youtube.com/watch?v=c0I58rFe18Q
اس ایپ کے ذریعے بچے اپنے کردار خود بھی بناسکتے ہیں پھر ان میں مرضی کے رنگ شامل کرکے اپنی تصویر بھی لگاسکتے ہیں اور خود کارٹون کہانی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس میں بچے اپنی آواز بھی شامل کرسکتے ہیں جب کہ ویڈیو بنانے کے بعد اسے اپنے ساتھیوں اور دوستوں سے بھی شیئر کرسکتے ہیں۔