پاکستانی بلائنڈکرکٹ ٹیم کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہیں ہو سکے
کھلاڑی بھی بھارت میں مقابلے کے منتظر ہیں،کوچ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم
ISLAMABAD:
پاکستانی بلائنڈکرکٹ ٹیم کو بھارتی ایمبسی کی طرف سے تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے جس کے بعد ٹیم کے عالمی کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان ہے، اس سے قبل ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت نہ کر سکی تھی۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اس امید کا اظہار کیاکہ 25 جنوری تک بھارت روانگی کیلیے کلیئرنس کا معاملہ حل ہو جائے گا ۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے انتظار اپنی جگہ لیکن ٹریننگ بھرپور جاری ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھی بھارت میں مقابلے کے منتظر ہیں، ان کے مطابق بھارت میں شکست کسی کو برداشت نہیں، اس لیے کھیل کے ہر شعبے پر توجہ دے رہے ہیں۔
دوسری جانب رواں ماہ بھارت میں شیڈول بلائنڈ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے محمد جمیل قیادت کریں گے، افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم 30 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ سنسنی خیز مقابلہ یکم فروری کو رکھا گیا ہے۔ دوسرے ٹوئنٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوگا، مختصرطرزکے عالمی کپ کی افتتاحی تقریب 29 جنوری کوہوگی جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ 30 جنوری کونیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ ایونٹ میں پاکستان مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے گا، عالمی کپ کیلیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے محمد جمیل کی کپتانی پرمشتمل17رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، منتخب پلیئرز کی بی ون کیٹیگری میں عامر اشفاق، ریاست خان، محمد ایاز، ساجد نواز، ظفر اقبال، ادریس سلیم شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم رواں برس پاکستان کی مہمان بنے گی
بی ٹو کیٹیگری میں بدرمنیر، انیس جاوید، نثار علی، ایوب خان اور مطیع اللہ جب کہ بی تھری کیٹیگری میں محمد جمیل، محمد اکرم ، ثنا اللہ، محسن خان، محمد اعجاز اوراسرارالحسن شامل ہیں۔ آفیشلز میں عبدالرزاق کوچ، حبیب اللہ منیجر اور طاہر محمود بٹ بطور ٹرینر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ طاہر محمود بٹ، یوسف ہارون اور عبدالرزاق پر مشتمل 3 رکنی سلیکشن کمیٹی نے تربیتی کیمپ کے بعد ان کھلاڑیوں کے نام حتمی منظوری کیلیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین کو بھجوا دیے جس کی حتمی منظوری انھوں نے دیدی۔ چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلیے باصلاحیت اور مستند کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ ٹی 20 کپ 2012 میں ہوا جس میں پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کی، فیصلہ کن مقابلے میں قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 29 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔