نوجوان لڑکی نے 92ویں سالہ شخص کو جیون ساتھی بنالیا

لڑکی نے جب اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پراب لوڈ کی تو اسے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا


ویب ڈیسک January 24, 2017
سوشل میڈیا صارفین نے خاتون اوربزنس مین کی عمرکےدرمیان 63 سالہ فرق پرتعجب کا اظہارکرتے ہوئے اسے شرمناک عمل قراردیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

زیمبیا سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لڑکی کی جنوبی افریقا کے 92 سالہ کاروباری شخصیت سے شادی پر نوبیاہتے جوڑے کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

افریقی ملک زیمبیا سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ چیرٹی ممبا نے جنوبی افریقا کے 92 سالہ بزنس مین پیٹر گرووس سے حال ہی میں شادی کی جس کے بعد لڑکی نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی ہی تھی کہ اس پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے خاتون اور بزنس مین کی عمر کے درمیان 63 سالہ فرق پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک عمل قراردیا۔

افریقی ملک زمبیا میں کم عمر لڑکیوں کا عمررسیدہ شخصیات سے شادی کا ٹرینڈ عام ہے تاہم اس شادی پر سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خواتین صرف دولت حاصل کرنے کے لئے اپنے سے کئی گنا بڑے عمر کے مردوں کے ساتھ شادی کرتی ہیں اوران خواتین کا بوڑھے لوگوں کے ساتھ شادی کرنے کا اصل مقصد صرف ان کے مرنے کے بعد ان کی دولت پر قبضہ کرنا ہوتا ہے کیوں کہ مذکورہ لڑکی کو پتہ ہے کہ 92 سالہ بزنس مین جلد مرجائے گا جس کے بعد اس کی تمام جائیداد وراثت میں اسے ہی ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔