ایف آئی اے نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے اور امیگریشن حکام نے جعلی اور مشکوک دستاویزات پر 7 مسافروں کو بھی سفر کرنے سے روک دیا۔


ویب ڈیسک January 24, 2017
ایف آئی اے اور امیگریشن حکام نے جعلی اور مشکوک دستاویزات پر 7 مسافروں کو بھی سفر کرنے سے روک دیا۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر ایف آئی اے اورامیگریشن حكام نے كارروائی كرتے ہوئے جعلی دستاویزات رکھنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون سمیت 7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع كے مطابق ایف آئی اے نے كارروائی كے دوران دُبئی جانے والی پرواز سے مظہر اور عمر نامی دو مسافروں کو گرفتار كیا جنہیں جعلی اور مشكوك دستاویزات پر گرفتار كیا گیا جب کہ سعودی عرب جانے والی پرواز سے تنویر نامی مسافر گرفتار كیا گیا، ملزم كا نام بلیك لسٹ میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نامكمل دستاویزات پر دُبئی جانے والی پرواز سے جاوید، عمان كی پرواز سے فیصل ایوب، ، مظفر اور جنید نامی مسافر كو نا مكمل دستاویزات پر بیلاروس كی پرواز سے اتارا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ زائد المیعاد ویزہ پر مسافر خاتون تہمینہ كو اٹلی جانے والی پرواز سے اتارا گیا جب کہ اسامہ نامی مسافر كو نامكمل سفری دستاویزات پر برطانیہ جانے سے روك دیا گیا، امجد نامی مسافر كو تصدیق شدہ دستاویزات نہ ہونے پر ساؤتھ افریقا اور مشین ریڈیبل پاسپورٹ نہ ہونے پر اسپین كی پرواز سے زوہیب نامی مسافر كو اتار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔