عمران خان کا آئندہ راولپنڈی سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی 2 سیٹیں ملنے کے بعد اس کی چاروں صوبائی سیٹوں پرتحریک انصاف کے امیدوارہوں گے


Qaiser Sherazi January 25, 2017
قومی اسمبلی کی 2 سیٹیں ملنے کے بعد اس کی چاروں صوبائی سیٹوں پرتحریک انصاف کے امیدوارہوںگے: فوٹو: ایکسپریس

مردم شماری سے راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں میں متوقع اضافے کے باعث تمام سیاسی جماعتوں نے اس کے مطابق اپنے حلقوں کاچناؤ شروع کر دیا۔

تحریک انصاف اورعوامی مسلم لیگ کے انتخابی اتحادکے باعث عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے این اے 55 اور 56 کی دونوں سیٹیں مانگ لی ہیں جس پرانھیں مثبت گرین سگنل دیدیا گیاہے اورعمران خان آئندہ انتخابات میں راولپنڈی سے امیدوارنہیں ہونگے، قومی اسمبلی کی 2 سیٹیں ملنے کے بعد اس کی چاروں صوبائی سیٹوں پرتحریک انصاف کے امیدوارہوںگے، تحریک انصاف کے صوبائی صدرعامرکیانی بھی این اے56سے ٹکٹ کیلیے کوشاں ہیںمگر عمران خان نے شیخ رشید سے وعدہ کر لیاہے۔

مسلم لیگ (ن) این اے 55 سے امپورٹڈ بگ گن کو شیخ رشید کے مقابلے میں لانے کا جائزہ لے رہی ہے، حنیف عباسی بدستوراین اے 56 کیلیے اکھاڑے میں ہیں، اگرسیٹیں بڑھ گئیں توسینیٹرچوہدری تنویرخان کابیٹا بیرسٹر دانیال چوہدری بھی اہم ہوجائیگا، پیپلز پارٹی اس بارتمام سیٹوں پرامیدوار لارہی ہے، جماعت اسلامی کاتحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد بھی ممکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں