پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار پرویز رانا انتقال کرگئے
پرویزرانا کو گزشتہ رات دل میں تکلیف پر اسپتال لےجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے
PESHAWAR:
معروف ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار پرویز رانا دل کا دورہ پڑنے سے 65 برس کی عمر میں میں انتقال کرگئے۔ پرویز رانا کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم 4 سال سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ رات انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہو سکے، انہیں آج سہہ پہرلاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پرویزرانا نے 1976 میں "چراغ بہادر" نامی پنجابی فلم میں ہدایتکاری کرکے پاکستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، پرویزرانا نے 46 پنجابی اور6 اردو فلموں کی ہدایت کاری کی جبکہ 1997 میں "مافیا" نامی اردو فلم بطور پروڈیوسر پیش کی۔