کرپشن کے پہاڑ کو ریزہ ریزہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا سراج الحق

دولت کے انبار لگائے والوں کو قوم کو جواب دینا ہو گا، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک January 25, 2017
دولت کے انبار لگائے والوں کو قوم کو جواب دینا ہو گا، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

KARACHI: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملکی ترقی کی راہ میں کرپشن کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائے تو ملکی قرضے ختم ہونے کے ساتھ حالات بہتری کی جانب گامزن ہو جائیں گے۔

پانامہ کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ترقی کے راستے میں کرپشن کے پہاڑ کھڑے ہیں اور اِن پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن کا خاتمہ ہو جائے تو نہ صرف پاکستان کے قرضے ختم ہو سکتے ہیں بلکہ ملک ترقی کی راہ پر بھی گامزن ہوسکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے

 

سراج الحق نے کہا کہ جس کسی نے بھی دولت کے انبار لگائے ہیں اسے قوم کو جواب دینا ہو گا جبکہ پانامہ کیس کے متعلق سوال پر سراج الحق نے کہا کہ اُن کے وکیل نے اپنے دلال مکمل کرلیے ہیں لیکن اِس حوالے سے اُن کی جماعت کا دوسرا کیس ابھی سنا جانا باقی ہے، اور اُن کی درخواست ہے کہ یہی بینچ اُس کیس کی سماعت بھی کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں