میانمرمیںمسلمانوںکے قتل عام پرآواز اٹھانا ہوگی عمران خان

عالمی میڈیاجانبدار ہے،پاکستانی حکومت نسل کشی روکنے کیلیے سفارتی کوششیںکرے


Numainda Express July 28, 2012
عالمی میڈیاجانبدار ہے،پاکستانی حکومت نسل کشی روکنے کیلیے سفارتی کوششیںکرے ۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میانمارمیں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام پراقوام متحدہ اوراوآئی سی کی خاموشی کو شدید تنقید بناتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی میڈیامسلمانوںکے قتل عام پرجانبدارانہ رویہ اختیارکیاہواہے۔

ایک بیان میںعمران خان نے کہاکہ برمامیں مسلمانوں کےکیخلاف بڑے پیمانے پرقتل وغارت پربرمی حکومت کی خاموشی پریشان کن ہے،پاکستانی حکومت فوری طورپرمیانمارمیں مسلمانوںکی ممکنہ نسل کشی روکنے کیلیے سفارتی کوششیں کرے۔انھوں نے مقامی اوربین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں پرزور دیا کہ وہ روہنگیامسلم کمیونٹی کی ممکنہ نسل کشی کیخلاف آواز بلندکریں۔

انھوں نے کہاکہ میانمارمیں مسلم کمیونٹی کیخلاف مسلسل ظلم وستم مقامی اوربین الاقوامی سطح پرنفرت کوفروغ دے گا،عالمی برادری قتل عام ختم کرنے کیلیے فوری اقدامات کیلیے برمی حکومت پر دبائوڈالے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں